سیدنا عمر فاروق کا دور خلافت عدل وانصاف پرمبنی تھا:پیر سیدعرفان مشہدی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ دوئم امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظمت اور کردار کو اجاگر کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا سیدنا فاروق اعظم کا دور خلافت عدل وانصاف پر مبنی تھا آپ نے بطور خلیفہ اسلامی سلطنت کو وسعت دی.۔  آپ ؓ  کو رسول اللہ نے  جنت کی بشارت دی۔  رسول اللہ کے پہلو میں آپ کا مرقد اور اس لازوال شرف میں صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی شریک نہیں۔قیامت تک حضور پاک پر جو درود وسلام پڑھا جاتا رہے گا حضرت شیخین کو برابر اسکا حصہ ملتا رہے گا۔ ناظم اطلاعات ونشریات سید احسان گیلانی نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی ذات اقدس اور آپ کے افکار ہر دور کے انسان کیلئے مشعل راہ ہیں ۔کانفرنس سے پیر سید ارشد حسین گردیزی امیر پنجاب، حکیم سرور حسین زاہدو دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن