آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، نیشنل سٹیڈیم میں ترقیاتی کام کیلئے کنسٹرکشن کمپنی کا سروے 

Jul 09, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ترقیاتی کام کیلئے کنسٹرکشن کمپنی نے سروے کیا۔کمپنی نے موجودہ انفراسٹرکچر کا جائزہ اور مختلف مقامات کی سوئل ٹیسٹنگ کی۔ یونیورسٹی اینڈ پر موجود سکور بورڈ گرا کر فار اینڈ بلڈنگ بنانے کا پلان تیار کرلیا۔ فار اینڈ بلڈنگ میں میڈیا اور براڈ کاسٹ کے کمرے شفٹ ہو جائیں گے۔ پویلین اینڈ کی مین بلڈنگ میں پلیئرز ڈریسنگ روم اور وی آئی پی باکسز ہوں گے۔انتخاب عالم انکلوژر کا ویو بلاک کرنیوالی ڈیجیٹل سکرین کو اونچا کرنے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ سٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں کے ویو کو بہتر کرنے کیلئے گراؤنڈ میں لگے جنگلے بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔نیشنل سٹیڈیم کے ساتھ موجود پریکٹس ایریا کو بھی بہتر کیا جائے گا جبکہ پریکٹس ایریا پر نئی لائٹس لگانے کا پلان، پلیئرز لاکر روم بھی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں