راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کی جیلوں میں منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی انکے لواحقین سے ایڈمن بلاک میں ملاقات پر فوری پابندی عائد کردی گئی یہ اقدام عوامی حلقوں کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں منشیات کی دستیابی کی شکایات پر کیا گیا موصولی کے پیشِ نظر منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی انکے لواحقین سے ایڈمن بلاک میں ملاقات پر ہوم سیکریٹری پنجاب کی جانب سے فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے آئی جی جیلخانہ جات پنجاب میاں فاروق کا کہنا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی ایڈمن بلاک میں ملاقات پر عائد پابندی سے نہ صرف منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی اسیران کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ جیلوں کے اندر ممنوعہ اشیا بشمول نشہ آورمواد کو بھی روکا جا سکے گا جس سے سیکیورٹی نظام میں بھی بہتری آئے گی۔ تمام سپرنٹنڈنٹ جیلز کو منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی انکے لواحقین سے ایڈمن بلاک میں ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان ہدایات پر عملدرآمد میں سستی و کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب کی جیلوں میں منشیات مقدمات میں ملوث اسیران کی ملاقاتوں پر پابندی
Jul 09, 2024