لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار ملک کے16 ریجنز کے 104 اضلاع میں فٹنس ٹیسٹ کرا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ملک بھر میں جاری فٹنس ٹیسٹ میں2300 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔یہ ٹیسٹ گراس روٹ لیول پر فٹنس کے کلچر کو شامل کرنے کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کرائے جا رہے ہیں۔ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ 2024-25 کیلئے سکواڈز کو جمع کرنے کیلئے رواں سال اپریل اور مئی میں ہونیوالے چیلنج کپ کے بعد ہر ضلع کے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔