گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،محرم میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ممبران امن کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی و دیگر علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،و دیگرنے پیغام پاکستان امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کراچی میں ڈی ایسں پی علی رضا پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنیواے قوم کا فخر ہیں انکی قربانیوں کی بدولت ہم سکون سے سوتے ہیں۔پاک فوج اور پولیس کے جوان دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ملک دشمنوں کو نکیل ڈالیں گے،ملک کی سلامتی و استحکام پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔
قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے: خالد حسن مجددی
Jul 09, 2024