گوجرانوالہ پنجاب یونیورسٹی میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کو رسزکا اعلان 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ کیمپس نے ای روزگار پروگرام کے تحت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورسز میں ایڈمیشن کا اعلان کردیا۔داخلے کی آخری تاریخ 13 جولائی اور کلاسز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ کیمپس میں ویک اینڈ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں طلبہ و طالبات کو فری لانسنگ،ایس ای او، بلاگنگ،یوٹیوب اور دیگر کورسز کروائے جائیں گے۔ میٹرک تا ماسٹرز ڈگری کے حامل طلبہ ایڈمشن کے اہل ہوں گے۔ویک اینڈ میں کلاسز صبح 10 تا 12 بجے ہوں گی۔ کورس کی مدت 3 ماہ ہے۔ کورس کی فیس 15 ہزار جبکہ پی یو کے طلبہ کی فیس 12 ہزار ہو گی اس سلسلہ میں سہیل انجم نے بتایا ہے کہ جدید دور  ٹیکنالوجی کا دور ہے۔

ای پیپر دی نیشن