امر یکہ سائفر کیس میں ہماری تشویش دور کر ے ، علی امین گنڈا پور

Jul 09, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ا نسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے و زیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے سائفر کے متعلق بات چیت کی گئی ، سائفر کے سلسلے میں ہماری تشویش ہے، وہ دور کریں ۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پہلی مرتبہ حکومت میں قرضہ نہیں لیا گیا ، کے پی کے حکومت نے سو ارب کا سر پلس بجٹ دیا ہے ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ویژن ہے صوبوں اپنے پاں پر کھڑا ہو ، سو دنوں میں ہم نے جو کام شروع کیا 2028 تک 8 سو میگاواٹ بجلی بنائی جائے گی ، کے پی کے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں ، کے پی کے میں افسران کی ڈیمانڈ کی وہ  دی نہیں جا رہی ، بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بلکل ٹھیک ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو بھوک ہڑتال پورے پاکستان اور دنیا میں کی جائے گئی ، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں احترام کرتے ہیں ، ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں