ہائیکورٹ: پرویز الٰہی‘ بیٹے راسخ الٰہی اور بہو کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، ان کی بہو زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا‘ دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے سماعت کی۔ دیگر ملزموں نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔ تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کر کے من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...