بجلی  صارفین پر پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لگانے کا اقدام  ہائی کورٹ میں چیلنج 

لاہور(این این آئی)حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر پروٹیکٹو ٹیرف لگایا. جبکہ 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے لہذا عدالت وزرات توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو پاور ڈویڑن نیجولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کیساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کردیں تھیں جن کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلوصارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...