گیپکو کی اوور بلنگ ڈائریکٹر نیپرا گوجرانوالہ پہنچ گئے، تحقیقات شروع 

گوجرانوالہ؍ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گیپکو صارفین سے اووربلنگ پر  نیپرا نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ڈائریکٹر نیپرا عابد حسین ریجنل آفس نیپرا گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسد رحمن کے مطابق گیپکو ریجن میں 80ہزار سے زائدصارفین کوگوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی کی طرف سے پروٹیکٹیڈصارفین کو سوچے سمجھے عمل کے تحت نان پروٹیکٹیڈ میں منتقل کیاگیا جبکہ جن صارفین کے یونٹ200 سے کم تھے ان کوبھی اضافی اور فرضی یونٹ ڈال کر 200یونٹ کے ٹیر ف سے باہرکیا گیا۔ اووربلنگ کا شکار صارفین کاڈیٹا'ڈائریکٹر سی ایس ڈی 'مینجرکمرشل گیپکو کو طلب کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر نیپرا ایک ہفتہ قیام کے دوران اوور بلنگ کی رپورٹ مکمل کرکے وزارت پاور ڈویژن کو پیش کرینگے۔ دریں اثناء ایف آئی اے حکام نے ڈویژن نمبر 1'2' 3 اورکینٹ ڈویژن اور ان کے متعلقہ سب ڈویژنز کاریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ دریں اثناء لیسکو سرکل شیخوپورہ سب ڈویژن جناح پارک نے بجلی چوروں کے خلاف سرگرم 32 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔ 55 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا، اہلکاروں  نے مختلف علاقوں خالد روڈ، طارق روڈ، کھوکھر ٹاؤن، جون پورہ پرانا شہر اور انڈسٹری کنکشن بھی چیک کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...