گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرنوالہ بورڈ کے ٹاپر محمد شجاع امیر مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ جب ’’نوائے وقت‘‘ نے ان کو بورڈ سے پہلے ان کی کامیابی کی اطلاع دی تو وہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ شجاع امیر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی نمایاں کامیابی کی پوری امید تھی جس کیلئے انہوں نے دن رات محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے آج ان کی محنت کا صلہ دیااور ان کے اساتذہ اور والدین کی محنت رنگ لائی ہے۔ ’’نوائے وقت‘‘ کا شکریہ بھی ادا کیا۔