قصور (نمائندہ نوائے وقت)بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ایمر جنسی میں لائی گئی حاملہ خاتون گائنی وارڈ میں دوران ڈلیوری زچہ و بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ کوٹ مراد خان قصور کی رہائشی 24/23سالہ اقراء بی بی جو گزشتہ آٹھ ماہ سے حاملہ تھی اور اسے ایمرجنسی میں لایا گیا طبیعت زیادہ بگڑنے پر ڈیلیوری کے لیے گائنی وارڈ میں بھیجا گیا جہاں پر وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئی۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔