گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) مخالفین نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 435 ج ب گھنیاں کے دو بھائی عبدالجبار، عبدالرحمن اپنے ملازم اقبال کے ہمراہ ٹریکٹر پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار سعد اللہ وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں دم توڑ گئے۔ صدر پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیں۔