ایف بی آرکی سکیم کو تمام تاجر  برادری یکسر مسترد کر تی ہے: شیخ فیصل ایوب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء  الحق شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ ایف بی آر نے جو تاجر دوست سکیم متعار ف کروائی ہے تمام تاجر برادری اس سکیم کو یکسر مسترد کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی مفادات کیلئے جائز ٹیکس ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی لیکن تاجردوست سکیم میں جو ٹیکس لاگو ہونے جا رہا ہے بزنس کمیونٹی کے ساتھ سراسر زیادتی ہے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اپنے چھوٹے تاجربھائی کے ساتھ کھڑا ہے تاجر دوست سکیم کسی طور قابل قبول نہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے مختلف تاجرتنظیموں کے نمائندہ وفد سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق صدر اخلا ق بٹ،سابق نائب صدر اظہر اسلم،صدر کلاتھ مارکیٹ افضل اورگوجرانوالہ کے علاوہ تاجربرادری کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔صدر چیمبر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب نے مزید کہا کہ ملک کی تمام بزنس کمیونٹی پہلے ہی مختلف بحرانوں اور بے جا ٹیکسوں کے باعث اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔صنعتکاروں کے مسائل کم کرنے کی بجائے بڑھائے جا رہے ہیں ملکی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اگر صنعتیں تجارتی مراکز ہی نہیں چلیں گے ملک میں خوشحالی ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...