حماس سے لڑائی اسرائیلی میجر ہلک : عالمی برادری جنگ رکوائے ، سیکرٹری رابطہ عالم اسلامی

غزہ‘ تل ابیب‘ دوحہ (نیٹ نیوز + این این آئی + اے پی پی) جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا میجر مارا گیا۔ اسرائیلی میڈیا ہارٹز کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ وہ 601 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا کمپنی کمانڈر تھا۔ ابراہیم نے اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے کان 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف انہیں سبق سکھانے کے لیے غزہ نہیں گئے بلکہ ہم وہاں حماس کا صفایا کردیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کی رہائی میں خود اپنے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہ کی قیادت میں مذاکراتی ٹیم یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ چلی گئی۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ  غزہ  میں جاری جنگ کو روکنے  میں کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر محمد العیسی  نے مرکزی اجلاس اور ورکنگ لنچ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے برطانیہ میں ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں مسلمانوں کے مثبت کردار اور تعاون کو سراہا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئی فرمائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنے کی اجازت بھی ہونی چاہیے۔ بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ سمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ  میں واپس نہیں آئیں گے۔ حماس غزہ میں امن اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات پر مستقل جنگ بندی کی شرط سے دستبردار ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے حماس رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے مستقل جنگ بندی کی اپنی شرط سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ مذاکرات کے ثالثوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب تک قیدیوں کی حوالگی سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی رہے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے مستقل جنگ بندی کے مطالبات کی شدید مخالفت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...