ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ 

Jul 09, 2024

لندن(این این آئی)پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں سکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر دل افسردہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم بے حس نہیں ہوسکتے اور نہ ہی معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں