حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات پرویز رشید اور اختر ٹائون کے مکینوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اخترٹائون کے علاقہ میں کلاس نہم کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے نجی سکول کے ہیڈ ماسٹر کی انکوائری اعلی سطح ٹیم سے کروائی جائے اور مزید برآں اسکے سکول کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیل کیا جائے۔اور رجسٹریشن منسوخ کی جائے ۔