حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ضلع بھر میں یوم شہادت حضرت سید نا عمر فاروق ؓ نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔اس موقع پر مختلف مساجد میں علماء وخطباء نے امیرالمومنین حضرت سیدناعمر فاروق ؓ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امت مسلمہ کے حکمرانوںپر زوردیا کہ وہ کفرکی بڑھتی یلغار کو روکنے کے لئے خلفائے راشدین ؓ کے طرز حکمرانی کو اپنائیں ۔انہوںنے کہا حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ نے جو اصلاحات کیں ان سے دنیا آج تک استفادہ کررہی ہے۔