قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول کیلئے مزید ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ 7 روز کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 15 ہزا ر 763 انسپکشنز کی گئیں 844 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 10 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ ‘ 9 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور 126 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مزید متحرک ہو کر روٹی،پھلوں، سبزیوں، چکن، گوشت، کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک اور گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔ نرخناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرایا جائے اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔