پاکستانی نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کی حالت خطرے سے باہر

Jul 09, 2024 | 11:17

 پاکستان کی نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،ثمینہ بیگ کو سی ایم ایچ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے پاکستان آرمی عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح کی نامور نوجوان پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ کو سکردو سےخصوصی پرواز کے ذریعے س ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، سی ایم ایچ راولپنڈی میں ثمینہ بیگ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ثمینہ بیگ کو بین الاقوامی سطح کےکوہ پیما مشن کے دوران صحت کی خرابی کے باعث 7 جولائی کو پاکستان آرمی کی جانب سے ریسکیو کیا گیا ،سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم مستقل طور پر ثمینہ بیگ کی نگہداشت و علاج میں مصروف ہیں۔ثمینہ بیگ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انکی صحت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے،ثمینہ بیگ پاکستان کا قومی اثاثہ ہیں اور پاکستان آرمی مستقبل میں بھی عوام اور اپنے ہیروز کی خدمت کے لیے پر عزم ہے ۔    

مزیدخبریں