ن لیگ جلد بڑھتی مہنگائی ‘ بیروزگاری پر قابو پا لے گی:ملک رشید احمد  

Jul 09, 2024

بھوئے آصل (نامہ نگار) حکومت عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے، مسلم لیگ ن بہت جلد بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پا لے گی، ہم عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے دن رات محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ایم این اے حلقہ این اے 132 ملک رشید احمد خاں نے کوٹ رادھاکشن کے مقامی شادی ہال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع قصور رؤف نواب چوہدری، سردار امجد طفیل خاں، ملک محمد سلیم شاکر، ارشد منیر چوہدری، ڈاکٹر امتیاز سجاد، مظہر کریم ملک، حافظ امجد، ملک ارشد سراج، میاں عابد شیر، حاجی عبد الرشید خاں، حاجی محمد انصاری، الحاج محمد اکرم شاہین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں