آج پاکستان کا ہر شہری مالی طور پر پریشان ہے:طارق چودھری 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران ویجٹینل مارکیٹ کے صدر الحاج محمدطارق چودھری نے کہا ہے کہ ماضی قریب کے حکمرانوں کی نا اہلیوں، کرپشن، عیاشیوں اور بدترین معاشی پالیسیوں کیو جہ سے پاکستان مشکل ترین حالات کاشکار ہو چکا ہے گزشتہ چند سالوں میں کسی بھی دور کے حکمرانوں نے ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے پائیدار اور سنجیدہ اقدامات نہیں کیے ۔ آج پاکستان میں ہر شہری مقروض ہے مالی طور پر پریشان ہے، صنعتیں بند ہیں بجلی، پانی، گیس اور دیگر اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن