مریدکے(نامہ نگار) محرم الحرام میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے سابق یوسی ناظم اور تحصیل صدر تحریک انصاف میاں عبد الرئوف کی رہائشگاہ پر راوی ریان کے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علما اکرام کا اجلاس ہوا جس میں آستانہ عالیہ محمدیہ سیفیہ راوی ریان کے حاجی محمد سیف اللہ محمدی سیفی، صدر فقہ جعفریہ راوی ریان سید شبیر حسین شاہ،قاری خوشی محمد اعجاز،قاری محمد عمران ربانی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راوی ریان چوہدری محمود احمد جٹ،مزدور راہنما محمد لطیف بٹ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار ر کھنے کیلئے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔کسی بھی مسلک کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہرگز نہیں کی جائیگی۔فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا برقراررکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔