شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ پولیس منشیات فروشی کے دھندے کو روکنے اور اس میں ملوث منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پولیس کے بعض افسر و اہلکار منشیات فروشوں سے مبینہ طور پر بھتہ بھی لیتے ہیں شہر کے علاوہ اردگرد کے قصبات میں بھی منشیات فروشی کا دھندا شروع ہو چکا ہے جبکہ شہر کے علاقہ بستی بلوچاں ، خالد روڈ، گلوریا کالونی، ہائوسنگ کالونی، جنڈیالہ روڈ، بھکھی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش اور اس کے رسیا افراد کھلے عام دھندے میں مصروف ہیں انجمن شہریاں کے صدرچوہدری طاہر منہاس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی پشت پناہی مبینہ طور پر پولیس کے بعض افسران اور بااثر افراد بھی کر رہے ہیں ۔ کھلے عام منشیات فروشی سے نوجوان خصوصاً خواتین بھی منشیات فروشی اور اس کے استعمال میں مصروف ہے ۔مزید پتہ چلا ہے کہ خالدروڈ پر منشیات فروشوں کا گروہ ضلع بھر میں منشیات کی سپلائی کا دھند ا بھی کر رہا ہے ۔