شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا جن میں انسپکٹر عمر شیراز گھمن ایس ایچ او اے ڈویژن ، سب انسپکٹر نوید اشرف ایس ایچ او بی ڈویژن، انسپکٹر عبدالطیف گجر ایس ایچ او تھانہ بھکھی، انسپکٹر شاہ فیصل تھانہ نارنگ منڈی ، سب انسپکٹر شہزاد نواز ایس ایچ او خانقاہ ڈوگراں ، سب انسپکٹر رانا محمداعظم ایس ایچ او شرقپور شریف تعینات جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔