عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں قومی ایکشن پلان کا تسلسل ہے، طاہر اشرفی

Jul 09, 2024

 گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں قومی ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اے پی سی بلائی ہے جس میں سب کے تحفظات سنے جائیں گے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے، 9 مئی ریاست پر حملہ ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا ہے ریاست کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ میں خود ہی جج بن جاؤں اس کا مجھے شریعت نے حق نہیں دیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو مسلمان اس چرچ یا مندر کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں کیوں کہ وہ ہمارے بھائی ہیں۔

مزیدخبریں