چیئرمین ایف بی آر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایف بی آر اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مذاکرات پہلے مرحلے میں کامیاب نہ ہوسکے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجردوست سکیم کے نام پر تاجروں سے فراڈ ہورہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے  تاجر دوست سکیم کے نام پر تاجروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی یا ریاستی بدمعاشی اور طاقت کا استعمال کیاگیا تو کراچی سے خیبر اور گوادر سے چترال تک ملک جام کردیں گے ،بجلی اور گیس کے بلوں میں انکم ٹیکس سمیت چودہ قسم کے ٹیکسز دینے والے نان فائلر نہیں انہیں فائلر کا سٹیٹس دیاجائیہم دوگنا ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ایف بی آر کی چیرہ دستیاں قبول نہیں،فکسڈ ٹیکس اور سیلف اسسمنٹ سکیم لائی جائے،ایڈوانس انکم و سیلز ٹیکس و سیلز ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خیبر پختونخوا اور کراچی کے تاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن