راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکے ایڈ یشنل سی ای او عمیر محبو ب نے پیر کو نالوں کی صفائی کاجائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان رضوی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری ہوئی ہے نالوں کی صفائی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بھاری مشینر ی سے نالوں کی صفائی کاکام دن رات جاری ہے مو ن سون بارشوں کے دوران شہری حفظ ماتقدم اپنی اور اپنے بچوں کی حفا ظت کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ جانی ومالی نقصانات سے بچاجاسکے اس سلسلہ میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں کے قریب جانے سے روکیں اوربجلی کے کھمبوں سے بھی دوررہیں۔