راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معیاری تعلیم و تربیت کے فروغ کے لئے تنظیمی جدوجہد کا دائرکار مزید وسیع کرنے میں تنظیم کا ہر رکن اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا،ایپسما کو ملک بھر کے نجی اداروں کی نمائندہ تنظیم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،ہر پلیٹ فارم پر نجی تعلیمی اداروں کے تحفظات کا دفاع کیا جائے گا۔مہنگائی میں ہوشربا اضافہ اور ہر اشیا ضروریہ پر ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود نجی تعلیمی اداروں پر مزید اضافی ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا،حکومت کو چاہیے کہ پالیسیوں کو حتمی شکل دینے سے قبل وفاقی اور صوبائی سطح پر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان سے مشاورت کی جائے۔ ایمبلم ہائر سیکنڈری سکول سسٹم سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میںایسوسی ایشن کے ڈویژنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل اور سٹی کے عہدیداران مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان، کرنل ر فواد حنیف، ڈویژنل صدر قاضی نور الحسن، ملک حفیظ اللہ، شاہد لطیف، مشتاق حیدر، محمد اعجاز، وویمن ونگ سے سکینہ تاج، ڈاکٹر میمونہ اسماعیل ،چوہدری ظہور،معین اکرم،ذوہیب ابرا ر،تو قیر احمد، محمد اشرف اقبال،پروفیسر شریف سا جد،تاثیر محمود،ا برارایڈووکیٹ،امجد خان، عا طف عزیز،ہا رون ارشد،سید زبیر شاہ، پرویز اقبا ل، راجہ فیصل، سید علی رضا، وسیم سیفی،عدنان نثار، محمد امین کیانی و دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ابرار احمد خان نے کہا کہ میں آج ایک پانچ رکنی کمیٹی بناوں گاجن کی نگرانی میں ایک رپورٹ مرتب کی جائے گی اور اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
ہرپلیٹ فارم پر نجی تعلیمی اداروں کے تحفظات کا دفاع کیا جائے گا،ایپسما
Jul 09, 2024