راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈیبیٹنگ کلب کاافتتاح کردیا گیا،مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹرمحمدمشتاق مانگٹ، بشری ندیم، احمد رفیع عالم، احمد عمر شعیب سمیت یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت ڈیبیٹنگ کلب، نوجوانوں کیلئے سماجی و طبقاتی تفریق کے خاتمے کا اہم فورم ہوگا،مسائل کو مکالمے اور تعاون کے ذریعے حل کروانا، مضبوط باہمی اور مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں اعتماد اور تنقیدی سوچ پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سمیت کلب کے قیام کامقصد طبقاتی فرق کو پر کرنا اور مساوات کی بنیاد پر ہر ایک کو مواقع فراہم کرنا ہے۔