راولپنڈی پولیس اور جید علما و اکابرین کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما و اکابرین کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا، کاروان امن میں ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،شوکت عباس جعفری، حافظ محمد اقبال رضوی،علامہ قاسم ایوب، علامہ زاہد کاظمی، شوکت عباس جعفری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، چوہدری عبدالمجید، قاضی محمد شکور،قاری خالدمحمود،صاحبزادہ یاسر اقبال،آغاعمران علی حیدری،مولانا ظہور نقشبندی، مولانا عثمان عثمانی، ڈاکٹر عارف، راجہ ساجد، آغا علی عمران حیدری، مخدوم ہاشمی،سید تقویر حسین شاہ، راجہ خورشید عالم، مولانا سجاد حسین شاہ،ساجد عباسی، جاوید ستی، عبدالصبورنقشبندی سمیت دیگر جید علما اکرام شامل تھے،علما کرام کا کہنا تھا کہ کاروان امن بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام لے کر آیا ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن