راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) پبلک سیفٹی ہیلتھ ورکرز آر گنائزیشن راولپنڈی نے کہا ہے کہ بنیادی سکیل بڑھایا جائے، سروس سٹرکچر تیار کرنے اوروبائی امراض کیلئے دی جانے والی تربیتی ورکشاپ کا سر ٹیفکیٹ بھی دیا جائے اور کنٹریکٹ کی تاریخ سے مستقل کیا جائے، ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز پبلک سیفٹی ہیلتھ ورکرز آر گنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری ذرقا میر، صدیقہ کوثر جنرل سیکرٹری کینٹ اور رخسانہ کوثر نائب صدر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سینٹری پٹرول کو چونکہ ہر آنے والی وبائی مرض کے لیے بھرتی کیا گیا، جب کرونا آیا تو اس وقت ایک مرد مجاہد کھڑاتھا جس کا نام سینٹری پٹرول ہے، میتوں کے دفنانے سے لے کر معاشرے میں کرونا کے مریضوں کی سیمپلنگ، ویکسی نیشن لگائی، وبائی امراض کیلئے شروع کی جانے والی مہممات میں ہم لوگ ہراول دستہ ہوتے ہیں، اس وقت میل اور فی میل ملا کر 1270سینیٹر ی پٹرول ورکرز ہیں جوتعلیم یافتہ ہیں جبکہ جن لوگوں نے محنت کی درخواستیں دیں ان کے سکیل کو بڑھا دیا گیا، ہمیں صرف پہلے سکیل میں رکھا گیا ہمارا سکیل بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ سینٹری پٹرول ورکرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے اور ہمارا سروس نام سینٹری پٹرول کی جگہ ہیلتھ سوشل مو بلائز رکھا جائے،تنخواہ کٹوتی بند کی جائے کسی محکمہ میں بھی ریگولر ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتیاں نہیں کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل 2021 میں کیا گیا جبکہ ہم لوگ 2012سے کنٹریکٹ پر تھے اس کو بھی شامل کیا جائے، ورکرز کے لیے چھٹی کے نظام کو انتہائی مشکل کیا گیا ۔ ایمر جنسی چھٹی بحال کی جائے، ہمیں دفاتر دئیے جائیں جس میں ان ڈور اور آٹ ڈور ٹیم اپنا سامان بھی رکھ سکیں کئی ایریا میں کئی ورکرز سے روڈ پر کھڑے ہو کر حاضری لی جاتی ہے جو کہ معاشرہمیں ایک برا پہلو سمجھا جاتا ہے۔