سرکاری فنڈز شفاف اور عوامی مفاد کے تحت استعمال کئے جائیں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا اٹک، چکوال اور راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سرکاری فنڈز شفاف اور بہتر ین عوامی مفاد کے تحت استعمال کیے جائیں فنڈز کے استعمال میں بلا جواز تاخیر اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اجلاس میں یونین کونسل پی پی 03بشمول گوجرخان سٹی میں سٹریٹس کی تعمیر کی ریوائز کاسٹ کی منظوری دی ہے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ تحصیل تلہ گنگ  میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت و بحالی کے ساتھ ساتھ ملتان خرد بائی پاس وائے منیہالہ ڈھوک سالاری کا پی سی سی پاتھ شامل ہیں تلہ گنگ چکوال میں جاتلہ بائی پاس راستے کی پی سی سی اور سڑک کی مرمت و بحالی شامل ہے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع اٹک تحصیل حضرو سے پیندا، دامان اور جالالیہ گاں میں ڈرینج اور سیوریج سکیمز کی ریوائز اپروول دی گئی دریں اثناء کمشنر نے محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے ضلع راولپنڈی میں کئے جانے والے سکیورٹی و دیگر انتظامات  پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام امن اور بھائی چارے کا مہینہ ہے۔ اس مقدس ماہ کے دوران کسی کوبھی انتشار پھیلانے یا نقص امن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن