راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے مری روڈ پرواقع پلازہ میں غیر ملکی شہری کے کال سینٹرسے دو مسلح ڈکیت نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے چینی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو افراد دکان میں آئے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار بتایا اورچیکنگ کرنے کا کہا اچانک ملزموں نے اسلحہ نکال لیا اور گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ،کال سینٹر سے 40موبائل فون اورلیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگئے پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پلازہ میں پولیس اور فرانزک ٹیمیں پہنچ گئیں پولیس نے اس کیس کی تفتیش میں ایف آئی اے سے بھی تعاون طلب کیا ہے.