ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو ملازمین کا طبی معائنہ کرا کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات

Jul 09, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت راولپنڈی نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو ملازمین کا طبی معائنہ کرا کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جا ری کر دیں، وبائی امراض کی روک تھام کیلئے 7ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ سے نمونے لے کر ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھجوا دیئے گئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف خان کی ہدایات پر سینیٹری انسپکٹر شاہد محمو دسیال اور تحصیل سینیٹری انسپکٹر مری رانا کرامت نے مال روڈ مری پر واقع مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا ملازمین کو صحت کے متلعق آگاہی دی اور مالکان کو ہدایات دیں کہ وپ اپنے تمام ملازمین کا میڈیکل کرا کر رپورٹ جمع کرائی تاکہ موذی امراض کی روک تھام کی جا سکے۔

مزیدخبریں