فا روق اعظم کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں: پیر محمد ریاض چشت

Jul 09, 2024

اسلام آباد (خبر نگار)فاروق اعظم کی اسلام کے لئے قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار پیر محمد ریاض الدین چشتی اوردیگراحباب نے جا مع مسجد حنفیہ رضویہ عظیم الشان فاروق اعظم کانفرنس میں کیا، تلاوت قاری محمد آذاد ، نعت رسول مقبول حافظ برادران اور عارفانہ کلام الحاج عبدالرزاق جامی نے پیش کیا ۔ مہمانان خصوصی چوہدری عبدالقدیر نقشبندی اور صدام حسین قادری  نے مثالی انتظامات پر پیر صاحب مٹھیال شریف پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی مجددی مرکزی قائد تنظم اتحاد اھل سنت پاکستان نے توصیف کی۔مہمانان خصوصی کا کہنا تھا کہ خلافت کا بار سنبھالتے ہی آپ  نے ان مہمات کی طرف خصوصی توجہ دی جو حضرت ابو بکر صدیق  کے بعد ادھوری تھیں۔ ایک مغربی مورخ نے در ست کہا کہ اگر حضرت عمر کچھ عرصہ اور زندہ رہتے تو اسلامی مملکت کی حدیں پوری دنیا تک پھیل جاتیں۔ آپ  نے51 ہجری میں صحابہ کرام  کے مشورے سے بیت المال کا قیام کیا۔ چوہدری عبدالقدیر نقشبندی اور صدام حسین قادری  نے مزیدکہا کہ حضرت عمر نے خراج کے نظام کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ،مردم شماری کرائی گئی ، زمین کی پیمائش کرائی گئی مفتوحہ ممالک فوج کی بجائے حکومت کے ملک قرار پائے۔پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی مجددی  نے کہا خلیفہ ثانی نے اشاعت دین کے لئے بے مثال قربانیاں دیں وطن مال اور جان کی قربانی دے کر اللہ تعالی اور رسول اللہ سے کمال محبت کی ۔

مزیدخبریں