بیول(نامہ نگار)کاروان الحسنی کے چیئرمین قومی شہرت یافتہ زینت القرا قاری غلام سرور الحسنی نے کہا ہیکہ عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ؐکے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا7ستمبر 2024 کو یوم ختم نبوت پورے جوش وخروش سے منایا جائے گا..ان خیالات کا اظہار قاری غلام سرور الجسنی نے اپنی رہائش گاہ پرجمعیت علما پاکستان کے مرکزی راہنما نورالمصطفی نورانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاری غلام سرور الحسنی نے کہا کہ قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم کی قراردادمنظور ہونا امت مسلمہ کا ایک فتنہ سے محفوظ ہونا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ منکرین ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کو تبیلغی سرگرمیوں سے روکا جاے کیونک یہ سب باتیں قانون کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کو جاری رکھا جاے گا۔
عقیدہ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،قاری غلام سرور
Jul 09, 2024