کلرسیداں(نامہ نگار)خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم کی زندگی مسلم حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے آپ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کا بول بالا کیا آپ کے دور میں اسلام کی عظیم فتوحات ہوئیں اور 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی پرچم لہرایا اور اپنے اس دور خلافت میں عدل و انصاف بہترین معاشی اور دفاعی پالیسی کی بدولت اس دور کی دو عظیم سپر پاور روم اور فارس اسلامی خلافت کے زیر نگیں آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام مریدچوک سے کلر سیداں مین چوک تک یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم کے موقع پر مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سنی علما کونسل کے رہنماوں قاری عبدالحفیظ فاروقی، مفتی نعمان عباسی مولاناضیا اللہ واسطی، مولاناعامرعباسی کر رہے تھے جلوس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مقررین کا کہنا تھا کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمر کے یوم شہادت پر عام تعطیل کرکے اس یوم کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
سیدنا فاروق اعظم کی زندگی مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ،قاری عبدالحفیظ
Jul 09, 2024