آر پی او راولپنڈی کا چائلڈ اینڈ مادر ہسپتال اٹک کا دورہ 

 اٹک ( نامہ نگار ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا Mother & Child ہسپتال اٹک کا دورہ،  ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، آر پی او راولپنڈی تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے Mother & Child ہسپتال اٹک کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آر پی راولپنڈی نے سیکورٹی پر مامور پولیس افسران کو مناسب ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن