مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی ) مری کی تعمیر و ترقی کے نام پر گرینڈ آپریشن کے خلاف ’’گرنیڈ جرگہ ‘‘ میں حکومت پنجاب کو پندرہ دن کا وقت دیا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈ کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر مشاورت کی جائے بصورت دیگر سب مل کر بھر پور تحریک چلائیں گے جو ٹول ٹیکس کی تحریک کو ایک مرتبہ بھر سے زندہ کر دے گی ۔ مری کی تاجر برادری اور رہایشی شدید تحفظات کا شکا ہیں ، ہمیں جدید مری کے نام پر مری کی تاجر برادری کا استحصال منظور نہیں۔ایسے میں ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ مری کے منصوبوں میں مری کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر مری پلان بنایا جائے جس سے تاجروں اور یہاں کے مکینوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مری میں منعقد ہونے والے’’ گرینڈ جرگہ‘‘ سے رکن قومی ا سمبلی کے معتمد خاص عبداللہ اشفا ق سرور ،قاری سیف اللہ سیفی مری ،بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ ،عامر شاہ، اتحاد مسیاڑی کے چیئر مین قمر عباسی راجہ ہارون محفوظ راجہ منصور اخلاق عاشق عباسی ہمایوں مرتضے عباسی راجہ ارشد نواز صائم عباسی سمیت کے دیگر نے خطاب تے ہوئے کیا۔ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماوں راجہ طفیل اخلاق عبدالحمید عباسی راجہ اکمل نواز اور انکی ٹیم نے کیا گرینڈ جرگہ میں جھیکا گلی کلڈنہ سنی بنک موٹر ایجنسی مال روڈ رنگ روڈ تحصیل روڈ لوہر بازار کشمیر پوائنٹ پنڈی پوائنٹ کی تاجر برادری کے علاوہ اتحاد مسیاڑی دریاگلی باڑیاں روڈ کے تاجروں کے علاوہ تمام سیاسی سماجی کاروباری مزہبی حلقوں کے علاوہ رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما راجہ عبداللہ سرور نے یقین دلایا کے مری کے مسائل کے حل کے لئے اعلی قیادت سے بات چیت کی جائے گی ۔