راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممتاز ماہر تعلیم' چیئرمین پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر صغیر عالم حج کی عدیم المثال ادائیگی کے بعد لوٹ آئے۔ مبا رک دینے والی شخصیات راجہ طارق محمود' ڈاکٹر ملک حکمداد'میر افضل' اکرم اللہ صفدر' محمد ایاز ستی' افضال اظہر اور چوہدری ہارون الرشید سے گفتگو میں ڈاکٹر صغیر عالم نے بتایا کہ پاکستانی حج 'عمرہ اور زیارت پر ساڑھے تین ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں ۔ پاکستان سے متعلق عازمین کی اہل عرب پر بہت عزت کرتے ہیں، ڈاکٹر صغیر عالم نے بتایا کہ انہوں نے مسجد نبوی اور حرم شریف میں فلسطینیوں او رکشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
حج کی سعادت پر چیئرمین پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر صغیر عالم کو مبارک
Jul 09, 2024