عوام پاکستان پارٹی کم وقت میں عوامی پذیرائی حاصل کریگی،پیر خضر شاہ 

 دولتالہ سکھو(نامہ نگار)آستانہ عالیہ لٹوری سیداں مٹورکے سجادہ نشیں پیر سید خضر حسین شاہ کاظمی نے سابق وز یر اعظم و ممتاز سیاسی شخصیت شاہد خاقان عباسی کے وطن عزیز میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کے فیصلے کو درست اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور دامے درمے سخنے شاہد خاقان عباسی کی حمایت و تائید کا اصولی فیصلہ لیتے ہوئے اپنے رفقاء سمیت عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیر سید خضر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نئی سیاسی جماعت کے لئے جگہ موجود تھی  یقین کامل ہے کہ نئی سیاسی جماعت پاکستان کی تاریخ میں مثبت تبدیلی لانے میں نمایا ں کردارادا کرے گی عوام پاکستان پارٹی کم وقت میں عوامی پذیرائی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن