مہنگی بجلی کے باعث پوری قوم اضطراب میں ہے،ڈاکٹر مظہرملک 

Jul 09, 2024

 کھنڈہ(نامہ نگار) سماجی شخصیت ڈاکٹر مظہرملک نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث پوری قوم اضطراب میں ہے اور بجلی کے بھا ری بھر کم بلوں کے
 سبب عوامی مشکلات میں قدرے اضافہ ہوا کم آ مد ن والے شہری کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 30 ہزار روہے ماہانہ انکم والے غریب محنت کش مزدور دیہاڑی دار کو 20 ہزار روپے تک بل بھیجنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے عوام نفسیاتی مریض بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے بار بار بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ اور شرح مارک اپ زیادہ ہونے سے چھوٹی بڑی انڈسٹری تباہی کے کنارے پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی اہداف کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ ملکی انڈسٹری بتدریج بند اور ایکسپورٹ میں نمایاں کمی ہورہی بے روزگاری بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھاری قرض لینے والوں نے پوری قوم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔

مزیدخبریں