گوجرخان (نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب کا اجلا س زیر صدارت ملک جاوید منعقد ہوا جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا سکروٹنی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ جدید دور کے مطابق کمپیوٹر سیکشن کو فعال بنانے کے لیے جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے اس ضمن میں سوشل ونگ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی راجہ روحان احمد کی قرارداد پر راجہ ظفر کو اکثریت رائے سے چیئرمین گورننگ باڈی منتخب کر لیا گیا پوٹھوہار پریس کلب کے انتظامی اور مالی معاملات بھی زیر غور لائے گئے اور تمام عہدے داران ماہانہ اخراجات کے حوالے سے فنڈز بھی جمع کرائیں گے راجہ ظفر کو چیئرمین گورننگ باڈی منتخب کیا گیا اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک راشد نائب صدور راجہ ثاقب بشیرنصیر بھٹی فنانس سیکرٹری عامر قریشی ایڈیشنل سیکرٹری مرزا ندیم جوائنٹ سیکرٹری راجہ فیصل خان انفارمیشن سیکرٹری چوہدری کاشف نوشاہی ودیگر نے شرکت کی۔
پوٹھوہار پریس کلب کا اجلاس،سکروٹنی کے عمل کو یقینی بنانے پر کمیٹی تشکیل
Jul 09, 2024