حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیئرمین کونسل فورملی یاسر زمان خان کی بھرپور کوشش سے گوندل کے مقام پر لگنے والی منڈی بحال کر دی گئی سوموار کے روز سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ تحصیل صدر مسلم لیگ نون حضرو ملک انصار اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ گوندل منڈی کے مقام پر پہنچ گئے وہ کئی گھنٹے خود منڈی کا پہرہ دیتے رہے اس موقع پر بڑی تعداد میں کار باری شخصیات نے جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کی کہ انہوں نے ہزاروں افراد کو بے روزگار ہونے سے بچانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ گوندل منڈی ہمارے علاقے کی ثقافت ہے جسے کبھی بھی یہاں سے نہیں جانے دیں گے جہاں تک منڈی کی بحالی کا تعلق ہے اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہوں گا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ گوندل منڈی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روزگار میسر مہنگائی کے دور میں ان لوگوں کو بے روزگار نہیں ہونے دوں گا انہوں نے کہا کہ گوندل منڈی گوندل کے مقام پرہی لگے گی اپنے چھاچھیوں بھائیوں کیساتھ ہرموڑ پرکھڑاہوں حکومت کیساتھ قانونی طریقہ سے گوندل منڈی کوواپس گوندل میں شفٹ کرینگے۔وزیراعظم پاکستان۔و زیراعلی پنجاب سمیت جہاں کہیں بھی جاناپڑا چھاچھیوں کے حقوق کیلئے جائوں گا اس موقع پر سابق چیئرمین یاسر زمان خان اور دیگر بپوریوں نے جہانگیر خانزادہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ان کی کوشش سے ہزاروں لوگ بے روزگاری سے بچ گئے ۔