ظالمانہ ٹیکسوں میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیاگیا،ملک عثمان

Jul 09, 2024

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)امیر جماعت اسلامی تحصیل حضرو ملک عثمان نے کہا ہیکہ تحصیل حضرو کئی بڑے قافلے 12 جولائی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے حکومت نے ظالمانہ ٹیکسوں میں اضافہ کر کے پاکستانی عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، بجلی کے بلوں میں درجن بھر ٹیکسوں اور سلیب سسٹم کے نفاذ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی گئی ہے، آئے روز خودکشیوں کی خبریں چھپ رہی ہیں، عام آدمی کے ساتھ ساتھ مڈل کلا س طبقہ بھی شدید مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔ مزدور کی تمام تر مزدوری بجلی گیس کے بلوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل حضرو  حضرو شہر میں تحصیل کی یونین کونسل کے امیروں و صدور کے بھرپور مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا حافظ جابر علی خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک، نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل حضرو مولانا عادل شہزاد، جنرل سیکرٹری تحصیل حضرو مولانا حمید حیدر اعوان، محمد آصف خان صدر جماعت اسلامی یوتھ  تحصیل حضرو اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں