انوار الحق کاکڑ مری کے پرکیف نظاروں،دلفریب موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے

 مری(نمائندہ خصوصی)سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ مری کے پرکیف نظاروں، دلفر یب موسم اورسرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچے بہترین ٹریفک پلان کے باعث وہ اپنی گاڑی میں بغیر کسی رکاوٹ کے اس جنت بینظیر وادی کے دلکش نظاروں سے لطف ہونے ہوئے،ٹریفک کی روانی کوقائم رکھنے اوراچھی کارکردگی پر انہوں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اورمری کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ  یہاں کے ٹریفک انتظامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں،سابق وزیراعظم نے کہاکہ مری ٹریفک پولیس بہت اچھاکام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ بیشک مری کی سیاحت کے فروغ کیلئے ان کااہم کردار اداکررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن