مری(بیورو رپورٹ)سیاحتی اورعوامی حلقوں کاکہنا ہے خوش آئند امر ہے کہ لاکھوں سیاحوں کی آمد کے باوجویہاں د ٹریفک کانظام بہتر ہے،زیادہ گاڑیوں کی آمد کے باعث ٹریفک بلاک تو ہوہی جاتا ہے لیکن ٹریفک کی روانی میں جوخلل پیداکرنے والے غیر مقامی افراد جو لچھے،پاپڑ،ناریل،چھلیاں،آئیسکریم اورافغانی بچے کس کی آشیربادسے سیاحوں کی گاڑیوں کوروک کر اشیا فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں،بڑی تعداد میں کئی کمسن بچے اوربچیاں تو سیاحوں کی گاڑیوں کے بند شیشوں کے ساتھ چمٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یہ مر ی آنیوالے سیاحوں کی تذیل ہے،سیاحوں کاکہنا ہے کہ مری انتظامیہ کے ناقص انتظامات اورعدم دلچسپی کے باعث مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انتظامیہ ایسے اقدامات کوروکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔
سیاحوں کی آمد کے باوجو د مری کاٹریفک نظام بہترین رہا ، عوامی وسیاحتی حلقے
Jul 09, 2024