جہلم(نامہ نگار) جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے سینئرصحافی ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور سنئیر صحافی میاں محمد ساجد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ان کے دفتر میں میٹنگ کی صحافتی وفد میں نوید الرحمان بٹ۔راجہ وقار احمد۔حاجی محمد طاہر۔ملک محمد فدا۔نعیم اختر بھٹی۔شہزاد بٹ۔مرزا کفیل بیگ۔راجہ نوبہار۔قاسم سجاد۔رانا نویدالحسن۔نعیم احمد بھٹی۔راجہ شاہد جنجوعہ۔عابد۔ریاض گوندل۔نجف شہزاد۔جویر اقبال۔مقصود نقیبی۔مہر آصف و دیگر شامل تھے میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے صحافیوں کو محرم الحرام کے دوران کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور صحافیوں سے تجاویز حاصل کیں اس کے علاوہ شہر کے مسائل پر صحافیوں کے سوالات پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہیے ہیں اس وقت محرم الحرام اور مون سون کی آمد پر انتظامیہ کی تمام توجہ ہے دیگر مسائل بھی ساتھ ساتھ حل کریں گے۔