اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام محبتوں اور امن والا دین ہے یزیدی قوتیں فکر حسینی کی بدولت ہمیشہ پاش پاش ہوتی رہیں گی نواسہ رسول کی صداقت کا پرچم قیامت تک بلند ہوتا رہے گا محرم الحرام قربانی صبروتحمل اور ایثار کا درس دیتا ہیان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے دربار سخی اجی مبارک شاہ جی 14/3 ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں عشرہ محرم کے حوالے سے منعقدہ حضرت امام حسین کانفرنس اور مجلس عزا سے خطاب میں کیا اس موقع پر نامور ذاکر ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور قلب عباس یاسر ملک ضمیر حسین علی عمران قمر عباس نقوی سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ مقصود حسین جعفری سید عرفان حیدر نقوی عادل فیاض رائے سید جری عباس کاظمی سید زوحان علی حیدر سید طاہر کاظمی و دیگر ذاکر وعلمائے کرام نے ذکر محمد وآل محمد بیان کیا۔کانفرنس ومجلس میں ہزاروں عشاق اہلبیت نے شرکت کی پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ کربلا ایک جگہ ہی نہیں ایک نظریے کا نام ہے حضرت امام حسین نے عظیم قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اسوہ حسینی کو مینار نور بنا کر اسلام اور وطن عزیز کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا ڈالیں آخر میں ملکی ترقی خوشحالی وقیام امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
کربلا ایک جگہ ہی نہیں ایک نظریے کا نام ہے ، پیر عنایت شاہ کاظمی
Jul 09, 2024